برائلر گوشت کی قیمت میں مزید7روپے اضافہ

لاہور(این این آئی)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید7روپے اضافے سے 555روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے 383روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 344روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔آٹھ روز میں برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 94روپے اضافہ ہوا۔اوپن مارکیٹوں میں بھی کئی مقامات پر دکاندار برائلر گوشت سرکاری نرخ سے30 سے 40روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں قیمتوں کے تعین کے لئے طلب اور رسد پیمانہ نہیں بلکہ مافیا جس طرح چاہتا ہے طے کرتا ہے۔ ہر سال موسم سرما میں شادیوں کا سیزن ہوتا ہے اور برائلر گوشت کی طلب بڑھتی ہے،پولٹری مالکان اس سیزن کو پیش نظر رکھتے ہوئے اضافی چوزہ ڈالتے ہیں پھر سپلائی کی کمی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں