ماہرہ خان اور فواد خان کی نئی فلم ”نیلوفر“ 28 نومبر کو ریلیز ہوگی

کراچی (این این آئی)پاکستان کے مقبول اور باصلاحیت اداکار ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے، دونوں اداکاروں کی نئی فلم ”نیلوفر“ 28 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے، جو دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے بعد ان کی مشترکہ واپسی ہے۔ماہرہ خان اور فواد خان نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے ٹی وی پر واپسی، اپنی جوڑی کی مقبولیت اور فلم نیلوفر سے متعلق کھل کر بات کی۔فواد خان نے فاہیرا جوڑی کے جنون کے بارے میں کہا کہ میں سوشل میڈیا پر نہیں ہوں، اس لیے فینز کی توقعات سے زیادہ واقف نہیں، مگر میں اس غیر معمولی مقبولیت سے ضرور آگاہ ہوں۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں ہی وہ ہوں جو فواد کو فینز کے اسکرین شاٹس بھیجتی ہوں، ہم نے ایک ساتھ بہت کم کام کیا ہے مگر اس کے باوجود لوگ ہمیں اتنا پسند کرتے ہیں، جس پر ہم خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں، ہمسفر کو تقریبا 15 سال ہوچکے ہیں، پھر مولاجٹ اور اب نیلوفر آ رہی ہے، اس لیے یقینی طور پر بڑے معیار کی توقع کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں