اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے قومی ٹیم کے کھلاڑی آئندہ بھی اسی جذبے اور کارکردگی کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ بالخصوص چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جس عزم، محنت اور ٹیم سپِرٹ کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، میں پوری ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور کارکردگی کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

