لاہور(این این آئی)انسداد خسرہ و روبیلا کیلئے 12روزقومی مہم شروع ہو گئی۔پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 70 لاکھ بچوں کو خسرہ/روبیلا سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے لئے صوبہ بھر میں 14 ہزار 449 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔خسرہ سے متاثرہ ٹاپ ٹین ممالک میں 15683 کیسز کے ساتھ یمن پہلے،12732کیسز کے ساتھ پاکستان دوسرے اور10299کیسز کے ساتھ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔چوتھے نمبر پرکرغستان8497،افغانستان7615،ایتھوپیا5370،رومانیہ4739،نائیجیریا3395،کینڈا3053 اوردسویں نمبر پر2781کیسز کے ساتھ رشیئن فیڈریشن ہے۔

