سومار شاہ درگاہ کا سالانہ ملاکھڑا جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)معروف بزرگ ہستی سید درگاہ سومار شاہ کا سالانہ ملاکھڑا روح پرور اور جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں سندھ و بلوچستان کے نامور ملھ پہلوانوں نے شاندار داؤ پیچ کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی ملاکھڑے کے مختلف جوڑوں کے بعد فاتح پہلوانوں میں انعامات درگاہ کے سجادہ نشین سید حیدر شاہ بخاری نے تقسیم کیے۔ اس موقع پر درگاہ کے سجادہ نشین سید حیدر شاہ بخاری نے معروف قبائلی شخصیت سردار امام بخش مانڈڑہ، سید کبیر شاہ بخاری ملھ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ، چیئرمین یوسی لاکھڑا وڈیرہ مولابخش گنگو ۔نیشنل پریس کلب اوتھل کے سینئر نائب صدر حفیظ دانش، صحافی احمد علی جاموٹ، رستم شاہوک میر غلام حسین خاصخیلی، تنویر رحیم خاصخیلی، جنرل کونسلر برکت علی جاموٹ کامریڈ ولی محمد جاموٹ ویگر کو روایتی اجرکیں پہنائی گئیں۔ملاکھڑا میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے، جنہوں نے روایتی پہلوانی کے اس خوبصورت مظاہرے کو سراہا۔ سالانہ ملاکھڑا نہ صرف کھیل کا میدان سجاتا ہے بلکہ ثقافتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام بھی دیتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں