پنجگور میں تسپ ایکسچینج صارفین نے انٹرنیٹ ناقص سروس پر تالا بندی کا اعلان کیا

پنجگور(رپورٹر) تسپ ایکسچینج کے زمہ دران اور پی ٹی سی ایل کی لوٹ مار کے خلاف سخت احتجاج اور تالا بندی کا حتمی اعلان۔
( تاریخ اور وقت کا اعلان صارفین کے ساتھ مشورے کے بعد کیا جائے گا)
تسپ ایکسچینج کے صارفین گزشتہ ایک مہینے سے انٹرنیٹ کی بدترین صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر، رفتار انتہائی سست، اور کنکشن بار بار منقطع ہو رہا ہے۔ اس مسلسل بگاڑ نے پورے علاقے کی روزمرہ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔
عوام ہر مہینے بل باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں، لیکن اس کے بدلے میں انہیں سہولیات کے نام پر شدید مشکلات دی جا رہی ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ عوامی استحصال کے مترادف بھی ہے۔

اہلِ تسپ اعلان کرتے ہیں کہ
اگر فوری طور پر انٹرنیٹ سروس کو بہتر نہ کیا گیا تو تسپ ایکسچینج کی تالا بندی کی جائے گی۔
یہ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا، لیکن سخت، منظم اور فیصلہ کن ہوگا۔
عوام مزید خاموش رہنے کو تیار نہیں۔ حقوق کی خاطر ایک آواز ہو کر کھڑے ہونا وقت کی ضرورت ہے۔
ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں.
جب عوام بل ادا کرتے ہیں، تو معیاری سروس فراہم کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے۔
اگر اس بنیادی ذمہ داری کو پورا نہ کیا گیا تو احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے ۔۔
منجانب: اہلیان تسپ پنجگور

اپنا تبصرہ بھیجیں