کوئٹہ(این این آئی) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پرملک بھرکی طرح کوئٹہ میں امیر عبدالنعیم رندکی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرین نے پیپلزپارٹی،سندھ حکومت،جعلی میئرکے خلاف شدیدنعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ا۔یرجماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند،نائب امیرضلع جمیل احمدمشوانی،این ایل ایف وپریم یونین کے صدرارشدیوسفزئی،اقلیتی ونگ کے صدرسلمان گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کی طرف سے پانی بجلی وبنیادی حقوق کیلئے پرامن احتجاج کیجو مناظر دیکھنے کو ملے وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔جماعتِ اسلامی کے پْرامن دھرنے پر آنسو گیس کی شیلنگ،گرفتاریاں اور سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج سے روکنے کی کوشش جمہوری اقدار کے منافی ہے۔اختلافِ رائے کو طاقت کے ذریعے دبانا کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ یہ حکومت کی کمزوری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔بدقسمتی سے ہمارے ہاں عدالتوں میں انضاف نہیں،اسمبلی میں بات نہیں سننی جارہی،جمہوریت ومیڈیاکنٹرولڈہیں۔عوام کوجمہوریت سے متنفرغیرجمہوری غیرقانونی راستے پرڈالاجارہاہے۔جماعتِ اسلامی ہرجگہ ظلم وجبر،لاقانونیت کے خلاف اوربنیادی حقوق،بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے آواز اٹھا رہی ہیجو عوام کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ ایک مضبوط اور خودمختار شہری حکومت ہی کراچی وکوئٹہ کے شہریوں کے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل فراہم کر سکتی ہے۔دریں اثناء جماعت اسلامی کے زیراہتمام بلوچستان بھرمیں کراچی میں جماعت کے پرامن احتجاجی مظاہرے پرشیلنگ،تشدد،گرفتاری کے خلاف احتجاج کیاگیا۔لورالائی،ڑوب،کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں مظاہرے احتجاجی ریلیاں منعقدہوئے۔اس موقع پرشرکاء نے کراچی کیجعلی میئر،پیپلزپارٹی کی 40سالہ لوٹ مار،تشددکے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔خطاب میں مقررین نے کہا کہ جعلی میئرکی وجہ سے معاشی شہ رگ تباہی تک پہنچ گئی ہے۔اہلِ کراچی اپنے حق کے لیے پْرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، کیونکہ حقوق مانگنے سے نہیں بلکہ جمہوری مذاہمت اورپرامن جدوجہد سے حاصل ہوسکتی ہے حکمران وزبردستی مسلط طبقے کوحقوق دینے ہوں گے بلوچستان بدامنی کاشکارعوام حقوق سے محروم،بدامنی بدعنوانی عروج پرہیں لیکن حکمران وریاستی ادارے سب ٹھیک کی رٹ لگائی ہے۔مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے پْرامن احتجاج کے شرکاء پر لاٹھی چارج،شیلنگ اورگرفتاریاں ریاستی جبر ہے۔جمہوریت کے دعوے کرنے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ سیاسی اختلاف کوطاقت کے زور پر دبانا کھلی غنڈہ گردی ہے۔پیپلز پارٹی جمہوریت کا محض ڈھونگ رچا رہی ہے۔ ہم اس جبرلاقانونیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

