دھڑا دھڑ کام کرنے کا قائل نہیں ہوں،فلم ہو یا ٹی وی ضرور وقفہ لینا چاہیے‘ احسن خان

لاہور(این این آئی) نامور اداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ میں دھڑا دھڑ کام کرنے کا قائل نہیں ہوں بلکہ فلم ہو یا ٹی وی ضرور وقفہ لینا چاہیے۔ ایک انٹر ویو میں احسن خان نے کہا کہ میں ہر کردار بڑا سوچ سمجھ کر قبول کرتا ہوں، ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں جو کردارلے رہا ہوں کیا میں اس کے ساتھ انصاف کر پاؤں گا۔میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہ لگے بلکہ جو بھی کردار نبھاؤں لوگ اسے پسند کریں۔انہوں نے کہا کہ میں تعداد سے زیادہ معیار پر توجہ مرکوز رکھتا ہوں اس کے لئے چاہے مجھے کتنا ہی وقفہ کیوں نہ لینا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں