لاہور (این این آئی)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے مینیجرز ٹریننگ سینٹر میں آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹیٹ کے شرکاء کے لیے منعقد کیے گئے کولپس اسٹرکچر سرچ اینڈ ریسکیو کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ اور آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹیٹ، پاکستان مختلف شعبوں میں بہترین تعاون رکھتے ہیں اور اس کورس کا مقصد ملک بھر میں آغا خان کی منتخب کردہ کمیونٹی اور افراد کی تربیت کے ذریعے حادثات پر ریسپانس کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے کہا کہ یہ اقدام شرکاء کی تکنیکی ریسکیو مہارتوں اور ایمرجنسی ریسپانس کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا تاکہ وہ عالمی سطح کے معیار اور ایمرجنسی سروس کے مربوط نظام کے مطابق ایمرجنسیز اور حادثات کی صورت میں ایمرجنسی سروسز کی بھر پور معاونت کر سکیں۔کور س کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ 2005 کے زلزلے کے فوراً بعد یو ایس ایڈ کی مدد سے پروگرام فار انہانسمنٹ آف ایمرجنسی ریسپانس (PEER) کا آغاز انتہائی مؤثر ثابت ہوا، جس نے ریسکیورز کی ایمرجنسی ریسپانڈرز کی بین الاقوامی معیار کی تربیت کو یقینی بنایا۔ PEER پروگرام کا ایک کورس جو کہ کولپس اسٹرکچر سرچ اینڈ ریسکیو (CSSR) ہے کو ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ایمرجنسی سروسز کے عملے کی تربیت کے بعد نئے ریسکیورز اور ضلعی سطح پرکمیونٹی کی تربیت کے لیے موجود ہے۔ آج ریسکیو 1122 نے بھر پور محنت سے اقوام متحدہ کی INSARAG سرٹیفیکیشن سرچ اینڈ ریسکیو حاصل کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریسکیو 1122 نے ترکیہ میں زلزلے کے دوران بین الاقوامی سطح پر ریسپانس فراہم کیااور کئی جانیں بچائی۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی طور پر مصدقہ ٹرینرز آغا خان ایجنسی کے شرکاء کو تربیت فراہم کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ آپ سب اس کورس سے بھرپور فائدہ حاصل کریں گے اور اپنی پیشہ ورانہ CSSR علم اور مہارتوں کو بہتر بنائیں گے۔اس سے قبل، ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے رجسٹرار نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کو CSSR کورس کے مفصل شیڈول سے آگاہ کیا اور اس کے اہم و تربیتی مقاصد کی وضاحت کی۔ انہوں نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کو بتایا کہ یہ کورس شرکاء کو ضروری مہارتیں سیکھانے، تکنیکی جدت اور کولپس اسٹرکچر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی جامع سمجھ بوجھ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ ایک مؤثر اور مربوط ایمرجنسی ریسپانس کے لیے کمیونٹی کی سطح پر لوگوں کو تیار کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مس یونیورس کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا
- جنگِ مئی، خرابی رافیل طیاروں میں نہیں، بھارتی پائلٹس میں تھی: فرانسیسی کمانڈر
- ہم رہ گئے ہمارا زمانہ چلا گیا
- سیاست کا خاتمہ خورشید ندیم
- افغانستان ثور انقلاب کی ناکامی کے وجوہات
- پنجگور میں تسپ ایکسچینج صارفین نے انٹرنیٹ ناقص سروس پر تالا بندی کا اعلان کیا
- غلام قادر بلیدی کا شہید ایوب جان بلیدی کی 30ویں برسی پر خراج عقیدت
- نیشنل پارٹی مند کے سینئر رہنما عبدالغنی سندھی کا تعزیتی بیان
- میر رحمت صالح بلوچ کے فنڈ سے پنجگور جامع مسجد اسکول ہال کی تعمیر آخری مراحل میں
- نیشنل پارٹی کے طارق بابل کی تمپ میں ناصر رند سے اہم سیاسی ملاقات

