ایچ پی وی کی ویکسین خواتین کو بعد کی زندگی میں کن مسائل سے بچا سکتی ہے؟

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کی وہ بچیاں جن کی ایچ پی وی ویکسینیشن کرائی جاتی ہے ان کے بعد کی زندگی میں حمل کی شدید پیچیدگیوں میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ایبرڈین کے سائنس دانوں کی اس نئی تحقیق میں 2006 سے 2020 کے درمیان ایبرڈین کی 9200 خواتین میں حمل کی پیچیدگیوں اور ویکسینیشن کے درمیان شرح کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے مطابق جن خواتین کی وائرس کے خلاف ویکسینیشن ہو چکی تھی ان میں 24 ہفتوں کے حمل کے بعد پری-اکلیمپسیا، ارلی واٹر بریکنگ اور بلیڈنگ کے واقعات میں واضح کمی دیکھی گئی تھی۔

تحقیق میں شامل ڈاکٹر اینڈریا وولنر کا کہنا تھا کہ تحقیق میں معلوم ہوا کہ ویکسین شدہ خواتین میں غیر ویکسین شدہ خواتین کے مقابلے میں حمل کی متعدد عام پیچیدگیاں کم دیکھی گئیں۔

یہ تحقیق یورپین جرنل آف آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکولوجی اینڈ ری پروڈکٹیو بائیولوجی میں شائع ہوئی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں