دبئی ایئر شو میں تیجس کی تباہی، بھارت کی ادارہ جاتی ناکامی عیاں

دبئی(رپورٹر) دبئی ایئر شو میں بھارت کے مقامی طور پر تیار کردہ ہًل تیجس طیارے کے گرنے کے واقعے نے بھارت کی دفاعی صنعت میں موجود ادارہ جاتی ناکامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، طیارے کی تباہی محض ایک حادثہ نہیں بلکہ دہائیوں سے جاری تکنیکی خامیوں اور ناقص انتظامات کا نتیجہ ہے۔تیجس کے ترقیاتی پروگرام کے دوران بار بار بدلتی اسپیسفکیشنز، ٹیکنالوجی گیپس اور غیر واضح ڈیزائن نے پروگرام کو متاثر کیا۔
ہال کی پیداواری اور مینوفیکچرنگ کوالٹی پر بھی سوالات اٹھائے گئے، جن میں پینل مس الائنمنٹ، لیکج اور وائبریشن کے مسائل شامل تھے۔تیجس کے دیسی انجن نے توقع کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی، جبکہ جی ای انجن کے ایئر فریم کے ساتھ تھرسٹ، اسمارٹ لوڈ اور حرارتی دباؤ کے مسائل بھی سامنے آئے۔

کم اسپیڈ پر استحکام کے مسائل اور پائلٹ انپٹ کے تضاد نے ابتدائی مراحل میں خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔

بھارتی فضائیہ نے تیجس کی کارکردگی، رینج اور مینٹیننس پر مسلسل عدم اطمینان ظاہر کیا۔ تاہم سیاسی دباؤ کے باعث طیارے کو بین الاقوامی ایئر شو میں بطور نمائش بھیجا گیا، اور تکنیکی خامیاں چھپائی گئیں۔ نامکمل سافٹ ویئر، ہائیڈرالک مسائل اور ریڈار اپگریڈز کے بغیر یہ طیارہ دبئی پہنچا، جہاں یہ حادثے کا شکار ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق، طیارے کو لیکج کے باوجود اٴْڑانا ناقص مینٹیننس، کمزور انسپیکشن اور سسٹمک فیصلوں کی بڑی غلطی تھی، جس نے دبئی ایئر شو میں تیجس کی تباہی کی صورت اختیار کر لی۔ یہ واقعہ بھارت کی دفاعی صنعت میں موجود ادارہ جاتی خامیوں اور انتظامی کوتاہیوں کی ایک واضح مثال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں