کراچی میں دہشتگردانہ بھتہ خوری انتہاء تشویشناک ہے، پیر ریاض محمد شاہ

(کراچی: اسٹاف رپورٹر) ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان و ڈپٹی اٹارنی جنرل فار پاکستان پیر ریاض محمد شاہ کا میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی شہر میں حالیہ دہشتگردانہ بھتہ خوری کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں، شہر قائد وطن عزیز کا معاشی حب ہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ دہشتگردانہ بھتہ خوری کی وجہ سے تاجر برادری خوف و حراس میں مبتلا ہے جو کہ ملکی معیشت اور تاجر برادری کی جان و مال کے لئے بھی زہر قاتل ہےتاجر برادری کے حالیہ ناقابل تلافی نقصانات پر دلی افسوس ہوا، صوبائی اوروفاقی حکومت بھی تاجر برادری کے نقصانات کے اذالے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، پولیس اور قانون نافظ کرنے والے ادارے دہشگردانہ بھتہ خوری کی روک تھام اور مستقل خاتمے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔ کراچی شہر میں گزشتہ دہشتگردانہ کاروائیوں کی روک تھام و خاتمے کیلئے قانون نافظ کرنے والے اداروں سمیت سندھ پولیس کے جوان فورسسز نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اور مطالبہ کرتا ہوں ملک سے باہر بیٹھے ہوئے ان عناصر کی سرکوبی کی جائے جو بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں تاجروں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں