عماد وسیم کی پہلی بیوی سے تنازع، معروف اداکارہ کا ردعمل وائرل

قومی کرکٹر عماد وسیم کی پہلی اہلیہ کو طلاق کے بعد شروع ہونے والے تنازع پر اداکارہ زارا نور عباس کا رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم سوشل میڈیا انفلوائنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی کی وجہ سے خبروں میں وائرل ہیں۔

یاد رہے کہ عماد وسیم اپنی پہلی بیوی ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے سے قبل نائلہ راجہ سے تعلقات کی افواہوں کی تردید کرتے رہے ہیں، تاہم انہوں نے نائلہ راجہ سے دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرز کیں۔

بعد ازاں، کرکٹر کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا۔

ثانیہ نے کہا کہ یہ قاتل ہے اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت ہے، جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کیا جائے کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔

اس حوالے سے ثانیہ اشفاق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عماد وسیم کے ساتھ ہونے والی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی۔

اداکارہ زارا نور عباس نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے کرکٹر عماد وسیم اور پہلی اہلیہ کے درمیان تنازع پر کھل کر گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں