ایس ایس پی لسبیلہ کی ہدایت پر اوتھل پولیس کی کارروائی، ہائی وے ڈکیت گینگ کے پانچ ملزم گرفتار

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر SHO اوتھل یار محمد کمانڈو نے ایک قابلِ اعتماد خفیہ اطلاع کی بنیاد پر زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ اوتھل کے مقام پر مؤثر اور سخت سنیپ چیکنگ شروع کردی۔ دورانِ چیکینگ کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک آلٹو کار رجسٹریشن نمبر AKW-541کو روکا۔جس میں ڈکیت گینگ کے سربراہ سمیت مزید چار ملزمان سوار تھے۔ جہنوں نے دریافت پر اپنے نام و پتہ درج ذیل بتلائے۔1. محمد اسحاق ولد علی محمد، قوم مینگل، سکنہ قلات2. فاروق ولد رسول بخش، قوم قلندرانی، سکنہ حب3. اورنگزیب ولد عبدالغنی، قوم محمد حسنی، سکنہ قلات
*4. نظام الدین ولد بالاچ خان، سکنہ قلات5. شیر محمد عرف شیرا، قوم محمد شہی، سکنہ کوئٹہ (ڈکیت گینگ سرغنہ)*
اوتھل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اسی ڈکیت گینگ نے سکن کے ایریا میں بھی گاڑیاں چھیننے کی کوشش کی تھی اس کے علاوہ مزید خفیہ رپورٹس کے مطابق یہ گینگ خضدار، حب اور لسبیلہ کے علاقوں میں خاص طور پر گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
اوتھل پولیس نے گاڑی و ملزمان کی تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے درج ذیل اشیاء برآمد کیں ایک ضرب 9 ایم ایم پسٹل بمعہ میگزین دو عدد زندہ کارتوس ایک عدد سگنل جیمر
تین عدد سگنل جیمر کے اینٹینا
ایک کنیکٹنگ پن اوتھل پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر117/2025 بجرم زیر دفعہ 399-400-402 ت پ کے تحت درج کر لیا ہے جبکہ سرغنہ ہائی وے ڈکیت گینگ شیر محمد عرف شیرا کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت علحیدہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ برآمد شدہ سگنل جیمر و اینٹینا اور کنیکٹنگ پن کے متعلق معلومات کی جارہی ہے۔ اوتھل پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں