لورالائی(این این آئی) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع لورالائی کے ترجمان کے مطابق نااہل اور نالائق صوبائی اور وفاقی حکومت کے زیراہتمام ترقیاتی کاموں کے نام پر عوامی فنڈز کی ضیا اور اسی آڑ میں لینڈ مافیا کے ملی بھگت سے اہم مرکزی شاہراہ کوئٹہ ڈیرہ غازی خان نیشنل ھایء وے پر ناجائز فٹ پاتھ کے نام پر قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم شاہراہ کو تنگ کرکے عوام کو رفت آمد میں انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار کیا جائے گا چونکہ یہ شاہراہ نیشنل ھایء وے کی ملکیت ہے انتہاء رش کی وجہ سے بجائے دورویہ کرنے کی مزید تنگ کرکے حادثات کے سبب بنینگے جسکی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیگی اور عوامی فنڈز کا ناجائز استعمال اور ضائع ہونے نہیں دینگے۔انہوں مزید کہا کہ اس بارے میں نیشنل ھایء وے اور سول انتظامیہ اور مختلف محکموں کے افسروں سے اس بابت رابطہ کیا گیا مگر مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا آور ھر محکمہ نے کہا کہ یہ کام ھم نہیں کررہے ہیں اور کوئی ادارہ اس کی ذمہ داری نہیں لیتا جوکہ فنڈز کی ضیا اور عوام کو تکلیف دینے کے علاوہ کچھ نہیں۔۔ لہذا حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پراسرار ترقیاتی کام اور فنڈز کا نوٹس لیکر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیکر قوم کے پیسوں کی تحقیقات کی جاے اور نیشنل ھایء وے کے اعلی حکام سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام اور مختلف سٹیک ہولڈر کے مشاورت اور ھاء ویز کیڈیزائن اور سفیسیکیش کیمطابق دورویہ روڈ تعمیر کرکے عوام کو سہولت دی جائے۔۔ بصورت دیگر پارٹی قانونی راستے کے ساتھ ساتھ آل پارٹیز کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے اس کے خلاف منظم تحریک چلانے سے گریز نہیں کریگی جسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں اور حکام پر عائد ہوگی۔

