کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے معطل ٹرین سروس بحال

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ایک روز ٹرین سروس معطل رہنے کے بعد بحال کردی گئی جبکہ چمن پسنجر بدستور دوسرے روز بھی معطل رہی۔ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے ٹرین سروس بحال کردی گئی ہے کوئٹہ سے پشاورکیلئے جعفر ایکسپر یس اورکراچی کیلئے بولان میل سبی سے روانہ ہوگئیں دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو چمن ٹرین کی بوگیوں میں سبی پہنچایا گیا سبی سے مسافر اپنی اپنی ریل گاڑیوں میں اپنی منازل کی جانب روانہ ہوگئئے تاہم کوئٹہ سے چمن جانے والی پسنجر ٹرین ٹرین منسوخ کی گئی ہے ٹرین سروس گزشتہ روز بھی ایک دن کیلئے معطل کی گئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں