کوئٹہ،چینی قیمت میں کمی نہ آسکی، 230روپے فی کلو میں فر و خت جاری

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں کمی نہ آسکی مارکیٹ میں چینی بدستور 230روپے فی کلو میں فر و خت کی جا رہی ہے جبکہ درمیانے درجے کی چینی 115روپے میں دستیاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں کمی نہیں آسکی اور چینی بدستور دو سو تیس روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ نواحی علاقے میں کمی بیشی بھی کی جاتی ہے جبکہ درمیانے درجے کی چینی کی قیمت ایک سو پندرہ روپے ہے جس پرشہری پریشان ہیں مارکیٹ زرائع کے مطابق یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہیگا کیونکہ ڈیمانڈ اورسپلائی کابڑا مسلہ ہے شہریوں کا الزام ہے کہ شہر کی پرائس کنٹرول کمیٹی بھی بظاہر ناکام نظر آتی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام کی روک تھام نہیں کر سکتی جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ انڈسٹریز اور مارکیٹ کمیٹی کیساتھ مل کر وہ منافع خوروں کیخلاف اقدامات اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں