خضدار(این این آئی)خضدار پریس کلب کی تعمیر نو اور توسیع کے لیئے ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دیدی گئی۔ اس رقم سے خضدار پریس کلب کی تعمیر و مرمت ہوگی اور لائبریری کو اپ گریڈ کیاجائیگا، جس پر کام آئندہ چند روز تک شروع ہوگا۔ہفتے کے روز پراجیکٹ ڈائریکٹر بی ایس ڈی آئی انجینئر فیاض جمعہ نے ایکسیئن محکمہ مواصلات و تعمیرات سلیم رزاق عمرانی کے ہمراہ خضدار پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی، چیئرمین محمد ایوب بلوچ یونس بلوچ عبدالجبار حسنیب سمیت دیگر عہدیدار و ممبران نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں پریس کلب کا تفصیلی وزٹ کروایا۔انجینئر صاحبان نے کانفرنس ہال، نیوز روم، لائبریری، باؤنڈری وال، مین گیٹ اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا اور تجاویز دیئے۔خضدار پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ خضدار پریس کلب کے کچھ مسائل تھے جو اس فنڈ سے حل ہونگے۔ ایک کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری سے صحافی برادری کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہوئی ہے۔ ہم تمام متعلقہ حکام اور صوبائی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ یہ منصوبہ نہ صرف خضدار پریس کلب کی خوبصورتی بڑھائے گا بلکہ صحافیوں کو جدید سہولیات بھی فراہم کرے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کام بلا تاخیر شروع ہو گا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر فیاض جمعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ معیار و میرٹ میں کوئی کمی نہیں ہوگی اور ادارے کی بہترین تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ اس موقع پر ممبران و عہدیداران عبدالواحد رند عامر باجوئی عبدالرزاق زہری وسیم بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

