کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولانا عبدالرحمن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس،سرپرستِ اعلیٰ مفتی محمد روزی خان، شیخ مولانا عبد الاحد، مولانا عبد البصیر، حافظ رشید احمد، حافظ مسعود احمد، مفتی روزی خان بادیزئی،حافظ سراج الدین،مفتی نیک محمد فاروقی، مولوی نقیب اللہ ملاخیل اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں موجود اشرافیہ کومسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،سہولیات کی عدم فراہمی کے باجود بھاری بھرکم اوور بلنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے، عوام بنیادی سہولیات سے محروم سڑکیں خستہ حالی کا شکار، صفائی کا نظام درہم برہم، اور پینے کے صاف پانی جیسی ضرورت بھی نایاب ہوتی جارہی ہے۔ حکمرانوں کی عدم توجہی نے شہر کو کھنڈر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی انہوں نے کہاکہ ایسے نازک حالات میں جمعیت علماء اسلام ہی وہ واحد سیاسی قوت ہے جو کوئٹہ کے عوام کیلئے امید کی کرن ہے ہماری سیاست کا محور ذاتی مفادات نہیں بلکہ عوام کی خدمت شفاف قیادت اور امانتدار نمائندگی ہے۔ ہم نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کا ساتھ نبھایا ہے اور آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ میدانِ سیاست میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام دیانتدار، باصلاحیت اور عوامی درد رکھنے والے امیدواروں کو سامنے لائے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جھوٹے دعوؤں اور کھوکھلے نعروں کے فریب میں آنے کے بجائے سچی نمائندگی کا انتخاب کریں وقت آچکا ہے کہ کوئٹہ کے لوگ اپنی محرومیوں کا حساب لیں اور جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر بھرپور کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

