نیشنل پارٹی کے کونسلر اعجاز ملائی کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

کوئٹہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی کیچ نے اپنے کونسلر اعجاز ملائی کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے “بد نیتی پر مبنی انتقامی کارروائی” قرار دیا ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق جس مقدمے میں اعجاز ملائی کو گرفتار کیا گیا ہے، اُس کی تحقیقات کے دوران قانونی تقاضوں کو نظرانداز کیا گیا اور دانستہ طور پر سارا بوجھ اُن پر ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دستیاب ثبوت اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ منصوبے میں بے ضابطگیوں کی مکمل ذمہ داری کسی ایک فرد پر عائد نہیں کی جا سکتی۔ اس کے باوجود تحقیقاتی عمل کو مخصوص سمت دینے کی کوشش کی گئی، جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

نیشنل پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اسکیم کے فنڈز کی غیرجانبدارانہ، شفاف اور آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں اور کسی عزت دار اور بے گناہ شخص کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں