سبی(رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ضلع سبی ڈسٹرکٹ کے انچارج میر سلیم خان مرغزانی بھائی نے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ سبی و گردونواح علاقوں میں سب سے بڑا مسٸلہ صحت عامہ کا ہے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال بھائی سے سبی سٹی اور دیہی علاقوں کیلٸے ایمبولینس کی فراہمی، ہیلتھ سنٹرز کی تعداد میں اضافے سمیت ادویات کی کمی کی نشاندہی کی ہے ایمبولینس کی فراہمی سے سبی سے کوٸٹہ اور سبی سے سکھر تک کا سفر بغیر کسی معاوضے کے مریضوں کیلٸے فری میں دستیاب ہوگا جبکہ دور جدید میں بھی فلاحی تنظیمیں ایمبولینس کا کرایہ کلومیٹر کے حساب سے چارج کررہی ہیں ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ سبی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا قیام بھی زیر غور ہے جس سے سبی و اطراف کی عوام فری علاج و معالجے، ادویات اور چیک اپ سے مستفیض ہوسکیں گی انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سبی کی غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلٸے بڑھ چڑھ کر کام کررہی ہے پارٹی کی عوامی خدمت کی مقبولیت کے سبب نوجوان طبقہ جوق در جوق شمولیت اختیار کرکے خدمت انسانیت کیلٸے خود کو پیش کررہا ہے ایم کیو ایم کا منشور عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا ہے اور ہماری روز اول سے کوشش رہی ہے کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت رول پلے کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم سبی ڈسٹرکٹ کے تحت 12 یونٹس قاٸم کرچکی ہے اور دسمبر 2025 تک مزید کٸی یونٹس کا قیام عمل میں لایا جاٸے گا ہم نے پہلے بھی سبی کی غیور عوام کی خدمت کی ہے اور آٸندہ بھی خدم
ت خلق کا سفر بغیر کسی رنگ و نسل کے جاری رہے گا انہوں نے پارٹی کے تمام عہدیداران کو ہدایت کی کہ پارٹی کے پیغام کو عام کرنے میں مزید متحرک کردار ادا کریں انہوں نے سبی کی عوام کو پیغام دیتے ہوٸے کہا کہ سبی کی عوام آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں ہم سب ایک گلدستے کی مانند ہیں اور سبی کی عوام محب وطن پاکستانی ہے سب سے پہلے پاکستان ہے اسکے بعد پارٹیاں ہیں ہم نے ملک پاکستان اور اس قوم کی خدمت کرنی ہے سبی کی باشعور عوام جاٸز مساٸل کے حل کیلٸے نکلے تو ہم انکا بھرپور ساتھ دیں گے ملاقات کے موقع پر ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر میر اللہ داد رند، سینٸر صحافی علی نواز ابڑو اور اشتیاق احمد چاچڑ٬صلاح الدین چشتی سمیت پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

