محراب خان گچکی کا بڑا اعلان — مکران ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں سعید فیض ایڈووکیٹ کی دوٹوک حمایت، وکلا برادری سے متحد ہو کر مضبوط قیادت منتخب کرنے کی اپیل

مکران (رپورٹر) مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محراب خان گچکی نے بار کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں اپنا واضح مؤقف سامنے لاتے ہوئے سینئر وکیل اور ممتاز قانونی شخصیت سعید فیض ایڈووکیٹ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سعید فیض ایک تجربہ کار باوقار اور اصول پسند رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ بار کے وقار شفافیت اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کو اولین ترجیح دی۔
محراب خان کے مطابق سعید فیض نے مکران کے وکلا نوجوانوں اور عام شہریوں کے لیے جس خلوص اور ذمہ داری سے خدمات انجام دی ہیں وہ انہیں اس اہم منصب کے لیے نہایت موزوں امیدوار بناتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعید فیض کی اعلیٰ قانونی فہم بار و بینچ کے درمیان مضبوط رابطہ کاری اور تنظیمی صلاحیتیں انہیں مکران کی وکلا برادری میں ایک معتبر مقام دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مکران ہائی کورٹ بار کو موجودہ حالات میں ایسی ہی باوقار اور تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے جو اتحاد، نظم و ضبط اور ادارہ جاتی وقار کو آگے بڑھا سکے ۔

محراب خان گچکی نے مکران بھر کے تمام معزز وکلا عہدیداران اور اراکین سے پرزور اپیل کی کہ وہ 29 نومبر کو اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے سعید فیض ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔
انہوں نے اس فیصلے کو بار کے مستقبل ادارے کی مضبوطی اور وکلا کمیونٹی کے استحکام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں