گوادر (رپورٹر) بلوچی زبان کے محسن سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمے کی بحالی اور عظیم فنکار کی گوادر آمد
“وش اتکے واجہ حسن یادگار زادہ! (خوش آمدید حسن یادگار زادہ)
بلوچی زبان و ادب کی روحِ رواں، سید ظہور شاہ ہاشمی کے اس عظیم مجسمے کی مرمت اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ شاہکار چند سال قبل نامور مجسمہ ساز حسن یادگار زادہ نے میر ارشد کلمتی کی سرپرستی میں تخلیق کیا تھا، جس کا افتتاح مرحوم عبدالغفور کلمتی نے کیا تھا۔
بدقسمتی سے دو سال قبل کچھ شرپسند عناصر نے اس قومی ورثے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔ اب میر ارشد کلمتی کی دعوت پر، اس فن پارے کے خالق حسن یادگار زادہ خود گوادر تشریف لائے ہیں تاکہ اپنی نگرانی میں اسے دوبارہ اصل حالت میں لا سکیں۔
مجسمہ ساز حسن یادگار زادہ، بلوچی زبان کے نامور ادیب رحیم مہر کے ہمراہ سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمے کے ساتھ .
سید یادگار چوک میرین ڈرائیو پدی زِر۔
شکریہ میر ارشد کلمتی، اس قومی خدمت کے لیے!”

