کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی سے منگل کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ میر یونس بلوچ، کوئٹہ یونیٹی فورم کے سربراہ میر اسلم رند، کوئٹہ عوامی اتحاد کے چیئرمین عابد جان، صدر ملک ابرارنے ملاقات کی ملاقات کے دوران پی پی پی کے صوبائی رہنما حاجی ربانی خان خلجی، ملک ذیشان حسین، ندیم احمد خان و دیگربھی موجود تھے۔ ملاقات میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت انتخابی معاملات پر مشاورت کی اور باہمی تعاون کے ذریعے بہتر سیاسی حکمتِ عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل، شہر کی ترقی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے رہی ہے اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں اور اتحادوں سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں تاکہ جہاں ضرورت پڑے ملکر انتخابات میں حصہ لیا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

