چھتر،نامعلوم افراد نے ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین لی

کوئٹہ(این این آئی) چھتر میں نامعلوم افراد نے ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین لی جبکہ ڈیرہ جمرادلی سے نامعلوم چور ٹرانسفارمر لے اڑے۔ پولیس کے مطابق منگل کو چھتر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ڈاکٹر شاہد سے موٹرسائیکل،نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے بھنگر محلہ سے نامعلوم چورٹرانسفارمر چوری کرکے فرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں