کوئٹہ (این این آئی) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان، معروف تاجر رہنماء کاشف حیدری سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھینے جانے کے واقعے پر مختلف سیاسی، سماجی اور تاجر شخصیات نے شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ جرائم کی سنگین لپیٹ میں آچکا ہے جہاں روزانہ بدامنی، اسٹریٹ کرائم، گن پوائنٹ وارداتیں اور کھلے عام لوٹ مار معمول بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکیں ڈاکوؤں کے حوالے ہو چکی، وارداتوں کی تدارک کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور ہوں گے۔ یہ بات مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے صدر سید عبدالقیوم آغا، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما مبارک علی ہزارہ، ہزارہ ورکرز فورم کے ترجمان ایڈووکیٹ سید محمود کاظمی، سیکرٹری اطلاعات مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان سیف الدین نثار، تنظیم تاجران قلعہ سیف اللہ کے صدر مولوی شمس الدین جوگیزئی، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر روزالدین علی خیل، سینئر نائب صدر انعام اللہ خان، صدر سوم عبدالہادی کاکڑ، مجید بابر، حق نواز کاکڑ، عبدالغفور اخون زادہ، حاجی اسد اللہ، صوبائی نائب صدر اول احسان الدین خلجی، چیئرمین سید یاسین آغا، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حاجی محمد اکرم کاکڑ، سینئر وائس چیئرمین محمد صادق آزاد اچکزئی، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری حیات کاکڑ، رکن سپریم کونسل الیاس ہزارہ، ملک شاپ ایسوسی ایشن کے رہنما سردار ارشاد کرلال، صرافہ ایسوسی ایشن کے رہنما علی رضا، ٹریول ایجنسی ایسوسی ایشن کے رہنما محمد اسماعیل بازئی، اتحاد تاجران بلوچستان کے رہنما مدد چنگیزی، تنظیم تاجران ہزارہ ٹاؤن یونٹ کے رہنما عزت اللہ کاظمی، منظور حسین، سلیمان علی، جان محمد ہزارہ، محمد حسین ہزارہ، نجیب اللہ، وزیر محمد روڈ کے رہنما صلاح الدین اچکزئی و دیگر نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننا کوئی معمولی واردات نہیں بلکہ کوئٹہ میں بدامنی اور پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری کی کھلی نشانی ہے۔ عوام خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے میں مکمل ناکام نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تاجر تنظیم کے ترجمان سے بھی گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی جائے تو عام شہری کس قدر غیرمحفوظ ہیں، اس کا بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جرائم جس تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اس نے نہ صرف تاجر برادری کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عدم تحفظ کی فضا روز بروز گہری ہو رہی ہے۔ شخصیات نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے، چھینی گئی موٹر سائیکل فوری برآمد کی جائے اور شہر میں اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جرائم پر قابو نہ پایا گیا اور تاجر برادری کو مزید نشانہ بنایا گیا تو بھرپور احتجاجی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- بنگلہ دیش کی نئی قیادت اور بدلتا ہوا جنوبی ایشیا
- چیئرمین پی سی بی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد
- پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی کیخلاف بھارت سے بھی آوازیں اٹھنا شروع
- ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان اور بھارت کی پلیئنگ الیون سامنے آگئیں
- ہانیہ عامر کی عاصم اظہر سے شادی؛ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی؛ ویڈیو وائرل
- اچھی خبر؛ بنگلادیش میں جماعت اسلامی کی شکست پر جاوید اختر کا طنزیہ بیان وائرل
- سوکیش چندر شیکھر کا ویلنٹائن ڈے پر جیکولین فرنینڈس کو لگژری ہیلی کاپٹر کا تحفہ
- آئی ایم ایف مشن معاشی کارکردگی، اہداف میں پیشرفت کا جائزہ لینے رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت
- ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے یہ غذائیں مفید ہوسکتی ہیں

