ایگزیکٹو کمیٹی نیشنل اکنامک کونسل نے زیارت موڑ،کچھ،ہرنائی،ہرنائی سنجاوی سڑک کے نظرثانی منصوبے کی منظوری دیدی

کوئٹہ(این این آئی) ایگزیکٹو کمیٹی برائے نیشنل اکنامک کونسل کا ایک اہم اجلاس پیر کے روز بذریعہ ویڈیو لنک نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دیگر شرکاء میں وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ احسن اقبال و ایکنک کے دیگر ممبران کے علاؤہ بلوچستان سے ممبر ایکنک و صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان میر محمد صادق عمرانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، چیف انجینئر ڈیزائن سی اینڈ ڈبلیو ڈاکٹر سجاد بلوچ، چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی انعام اللہ خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر بی ڈبلیو آر ڈی ایس پی سفیان درانی اور چیف فارن ایڈ پی اینڈ ڈی بتول اسدی نے شرکت کی، اجلاس میں بلوچستان سے متعلقہ منصوبوں میں شامل بلوچستان واٹر ریسورسز ڈیولپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ کی منظوری دی گئی، اس موقع پر اجلاس میں بلوچستان سے متعلقہ دیگر منصوبوں میں شامل زیارت موڑ،کچ، ہرنائی 109.882 کلو میٹر سڑک اور ہرنائی سنجاوی 55.834 کلومیٹر سڑک نظر ثانی شدہ منصوبے کی منظوری دی گئی اور اس کے علاؤہ چیداگی (ایران) سرحد سے پنجگور 110 کلومیٹر سڑک کی بھی منظوری دی گئی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان مواصلات کے بہتر نظام اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ نہ صرف تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ صوبے کے عوام کو بھی ان سڑکوں کی تعمیر سے سفری سہولیات میسر آئیں گی، اجلاس میں منصوبوں کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار کو بہتر سے بہتر بنائے جانے پر زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں