کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانامحمد شفیق دولت زئی نے کہا ہے کہ پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں او ر خاص کر ہری پور کی قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثریت سے کامیابی سے ثابت ہوا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ(ن) اکثریتی جماعت بن چکی ہے ایک بیان میں مولانا محمدشفیق دولت زئی نے کہا کہ اپوزیشن جماعت تحریک انصاف اور حکمران جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ملک دشمن عناصر کو شکست دینے اور ملکی استحکام کیلئے اپنے ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کی اکثریت کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے کئی بار مارشل لاء لگ چکا ہے اب ملک مارشل لاء کا متحمل نہیں ہوسکتا اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں کو چاہئے کہ ملک کے استحکام اور اندرونی و بیرونی دشمنوں کو شکست دینے کیلئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

