کوئٹہ(این این آئی) رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر عبید گورگیج نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی بہتری، نوجوانوں کے بااختیار بنانے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر میر ثنااللہ جتک، میر ابرار جعفر، میر لعل محمد جتک، میر اکرم بنگلزئی، طارق پرکانی، شیر احمد بنگلزئی، میر صوبیدار جتک اور دیگر موجود تھے۔ میر عبید گورگیج نے کہا کہ پی بی 44 ایک اہم اور وسیع علاقہ ہے، جہاں برسوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مربوط حکمتِ عملی کے تحت منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر، اسکولوں اور اسپتالوں کی اپ گریڈیشن، فراہمی آب کے منصوبے، بجلی کے نظام کی بہتری گیس پریشر کی بحالی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود تمام منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کام میں معیار، شفافیت اور رفتار برقرار رہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ہماری جماعت کا منشور ہی خدمت، ترقی اور عوامی حقوق کے تحفظ پر مبنی ہے۔“میرے دروازے ہر وقت عوام کیلئے کھلے ہیں۔ میں دن رات حلقے کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے کوشش کرنے کیلئے موجود ہوں۔ عوام نے جس اعتماد کے ساتھ مجھے منتخب کیا، میں اسے اپنی ذمہ داری اور قرض سمجھ کر پورا کر رہا ہوں۔ میر عبید گورگیج نے کہا کہ علاقے کے کئی مسائل ایسے ہیں جو برسوں سے حل طلب تھے، مگر موجودہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ان پر پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی کابینہ، متعلقہ محکموں اور حکومتی فورمز پر اپنے حلقے کے حقوق کے لئے مؤثر انداز میں آواز اٹھا رہے ہیں، اور آئندہ بھی عوامی ترقی کے ہر قدم پر پیش پیش رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اور پی بی 44 کے ہر گھر تک سہولت پہنچانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جاری ترقیاتی سفر کسی صورت نہیں رکے گا اور عوام بہت جلد مزید مثبت نتائج دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

