کوئٹہ، مسلم لیگ(ن) بلوچستان نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بااختیار سب کمیٹیاں تشکیل دیدیں

کوئٹہ(این این آئی)مسلم لیگ (ن)بلوچستان بلدیاتی رابطہ کمیٹی کاخصوصی اجلاس چیئرمین لالا نسیم الرحمان خان ملاخیل کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں وائس چیئرمین محمد یونس بلوچ حیدر خان اچکزئی سحر گل خان خلجی حاجی میر نور اللہ لہڑی شاکر محمد حسنی ارباب محمد اقبال کاسی ملک مصلح الدین مینگل چوہدری شبیر عبدالفتاح جمالی بھی شریک تھے اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا کمیٹی نے متفقہ طور پر بااختیار سب کمیٹیاں صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ کی منظوری کے بعد تشکیل دی گئی زرغون ٹاؤن کیلئے ضلعی جنرل سیکرٹری جاوید عوان کو چیئرمین جبکہ عبدالصمد مینگل کو وائس چیئرمین نامزد کیا گیا اراکین میں عرفان بیگ نثار خان اچکزئی،نوید اشرف، کاکا شریف کرد، صلاح الدین کبزئی،عامر بہرانی عفان احمد کاکڑ،اسد دہوار، چلتن ٹاؤن کیلئے میر احمد لہڑی چیئرمین،رضا خان خلجی کو وائس چیئرمین نامزد کیا گیا اراکین میں حاجی اصغر بڑیچ، میر عین الدین کرد، شفیع اللہ خلجی،عبداللہ سلیمان خیل،عبدالحکیم خلجی،پرویز مینگل،سریاب ٹاون کے لیے ڈاکٹر بسم اللہ کاکڑ کو چیئرمین،میر بیبرگ شاہوانی کو وائس چیئرمین نامزد کیا گیا اراکین میں میرمہر علی نیچاری، رشید عاجز، حضور زیب گرگناڑی، شہاب الدین رند، اقلیتی کمیٹی کے لیے طارق گل کو چیئرمین، راج کمار کو وائس چیئرمین نامزد کیا گیا اراکین میں عامر جاوید، زکریا پیٹرک،شمع شہزاد،چوہدری جمیل،آزاد اراکین کمیٹی کیلئے میر بہادر خان لانگو کو چیئرمین،سردار ادریس تاج کو وائس چیئرمین نامزد کیا گیا ہے اراکین میں صابر راجپوت، میر نوراحمد محمد حسنی،حاجی نوید اعوان، نور محمد خلجی، خواجہ راز محمد، لعل محمد بڑیچ، اسد خان اچکزئی، محمد نبی گلالئی، وحید گرگناڑی،محمد علی درانی جبکہ خواتین کے لیے پوری کابینہ پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جبکہ تکتو ٹاؤن کیلئے بھی نام جلد جاری کئے جائینگے امید ہیے تمام نامزد کمیٹیاں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طور پر نبھائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں