ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) ایگزیٹوانجینئر پی ایچ ای کچھی پلین واٹر سپلائی ڈیرہ مراد جمالی ذاکر حسین جمالی نے کہا ہے کہ کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم ڈیرہ مراد جمالی سے روزانہ کی بنیاد پر نوتال لانڈھی شریف بختیارآباد بھاگ ٹنگوٹی چھلگری سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی سپلائی بلاتعطل جاری ہے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ذمے داری ہے کہیں پر بھی پانی کی فراہمی بند نہیں ہے غلط اور گمراہ گن پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جس میں رتی بھر کی بھی صداقت نہیں ہے یہاں جاری کردہ وضاحتی بیان مین انہوں نے کہا جب سے انہوں نے چارج سنبھالا ہے اسی دن سے وہ کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم کے ذرئعے تمام علاقوں اور شہروں مین پانی کی بلا تعطل فراہمی کو جاری رکھے ہوئے ہیں سیکٹریٹری پی ایچ ای محمد ہاشم غلزئی اور چیف انجنئیر امیر جان مگسی کے واضع احکامات کی روشنی میں ڈیرہ مراد جمالی ربی تک اور ربی سے نوتال تک جو کہ غیر قانونی واٹر کنکشنز جن مین چار انچ تین انچ دو انچ ایک انچ سمیت دیگر نوعیت کے سینکڑوں کنکشنز جن سے زرعی ابادی کی جارہی تھی کاٹ کر ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل مین لائی جارہی ہے جبکہ دن رات ایک کرکے نوتال لانڈھی شریف بختیارباد دستی ٹنگوٹی چھلگری بھاگ سمیت دیگر علاقوں اور شہری ابادی کو پینے کا صاف پانی بلاتعطل فراہم کیا جارہا ہے کہیں پر بھی پانی کی فراہمی کے حوالے سے کوئی عوامی شکایات نہیں گر کہیں پر بھی کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو اسکا فوری ازالہ کیا جاتاہے میں خود اور میرے ماتحت عملہ سب انجنئیر محمد ایوب بھٹو سپروائزر میر سہنڑاں خان جویا اور پورا عملہ نگرانی کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت نوتال میں چار لاکھ گیلن اسٹوریج ٹینک پانی جمع جبکہ لانڈھی شریف میں ایک لاکھ گیلن بختیارآباد میں پانچ لاکھ گیلن گوٹھ دشتی بیس ہزار گیلن ٹنگوٹھی ڈیڈھ لاکھ گیلن اور بھاگ سٹی میں ساڑھے تین لاکھ گیلن پانی جمع ہے اور یہ پانی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا ال پارٹیز ایکشن کمیٹی بھاگ کے رہمناوں کی پریس کانفرنس پر افسوس ہوا ہے کیونکہ پانی بھاگ اسٹوریج ٹینکس بھرے ہوے ہیں بھاگ کے عام شہری سماجی اور سیاسی رہنما چیک کر سکتے ہیں انہوں نے کہا ہم دعوی نہیں بلکہ عملی طور پر اقدامات پر یقین رکھتے ہیں شہری اور دہی علاقون کے عوام کو بلاتعطل پینے کی صاف پانی کی فراہمی ہماری ذمے داری ہے ہم اپنی ذمے داری سے غلفت نہیں کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا
- بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن،سینئر پروفیسرز کی ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ میں شرکت ڈاکٹرز کمیونٹی کیلئے نیک شگون ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان
- دانا سر ٹریفک حادثہ، ذمہ دار ڈرائیور،ٹرانسپورٹ کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- اوچ پاور پلانٹ کی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، ایک ٹاور کو نقصان، دوسرا بچا لیا گیا
- امریکہ امن، باہمی احترام اور عالمی تعاون کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا،قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- مخلوط حکومتوں میں اتحادیوں کے تحفظات فطری،سرفراز بگٹی کی آئینی مدت بارے سوال انہی سے پوچھا جانا چاہیے،گورنر بلوچستان
- انجینئر ڈاکٹر بدرالاسلام نے بطور چیئرمین لاہور بورڈ عہدے کا چارج سنبھال لیا
- شہید خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں شیشے کے تابوت میں عوامی دیدار کیلئے رکھ دی گئیں
- بھارت میں 5 مساجد کو مسمار کردیا گیا
- خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی کیونکہ ہم بااخلاق ہیں، ٹرمپ

