لورالائی(این این آئی) سابق صوبائی وزیرصنعت وحرفت مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمان خیل کا پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹرز حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جسمیں 3 اہلکار شہید ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر فتنہ خوارج کے حملے کو ایف سی کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا، جو ان کی بہادری اور فرض شناسی کا ثبوت ہے۔انہوں نے حملے کو ناکام بنانے والے ایف سی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ملک وقوم کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی پاکستان میں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی امن پر ہم سب قربان ہونے کیلئے تیار ہیں اسپر کمپرومائز نہیں کرسکتے بزدل دشمن چھپ کر حملہ کرتے ہیں انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

