تربت (رپورٹر) یونین کونسل بہمن نوکباد کے چیئرمین جاوید کریم نے عوام کو درپیش پانی کے دیرینہ مسئلہ کے حل کے لئے مخلصانہ کوششیں کرتے ہوئے علاقے کی پانی بحال کرادیا ۔ چیئرمین جاوید کریم ، علاقے کے معتبرین ڈاکٹر مراد بخش ، شفیق آدم ، عبد الستار کی کاوشیں رنگ لائیں ، جسے چیئرمین جاوید کریم نے ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے منظور کروایا تھا ، اکرم بشیر اور ملاخلیل نے بور اور واٹر سپلائی اسکیم کیلئے زمین فراہم کی ۔ اس منصوبے کے لیے چیئرمین جاوید کریم نے کافی تگ ودو کی ہے جسے بالآخر کامیابی مل گئی ۔

