پنجگور میں شہید ولید صالح بلوچ کے چہلم کیلئے 29 نومبر کو ریفرنس کا اعلان

پنجگور(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے پنجگور پریس کلب کے صدر حضور بخش قادر اور سینئر صحافی خالد جمیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 29, نومبر کو صبح دس بجے شہید ولید صالح بلوچ کے چہلم کے مناسبت سے ریفرنس منعقد ہوگا اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں علمائے کرام اسٹوڈنٹس وکلا ء سماجی شخصیات سول سوسائٹی مختلف انجمنوں انجمن تاجران اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 29نومبر کے ریفرنس میں شرکت کریں انہوں نے کہا کہ میرے بھائی ایک انسان دوست ہمدرد پارٹی کے رکن اور میرا بازو تھا انھوں نے اس امر پر اظہار افسوس کیا کہ یہاں انسانی خدمت کے عوض لاشوں کے تحفے دیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہیدِ ولید صالح بلوچ صرف میرا بھائی نہیں میرا سیاسی بازو بھی تھے انہوں نے کہا کہ میرے بھائی سمیت جو لوگ متاثر رہےہیں وہ افسوس ناک ھے ہم سب کے غم میں برابر کے شریک ہیں چہلم کے موقع پر ایک ریفرنس قائم کریں گے جس میں ہر ایک اپنے خیالات کا اظہار کرینگے چہلم کے مناسب سے تمام سیاسی جماعتوں علمائے کرام سماجی شخصیات اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس ریفرنس میں شرکت کرکے حوصلے دیں چہلم کا مقصد تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرنا ھے جنہوں نے میرے بھائی کے شہادت پر بھر پور ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر سے جن جن لوگوں نے ہمدردی کا اظہار کیا سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ سیاسی ماحول کو محدود کرنے کےلئے سیاسی ورکرز کو شہید کیا جارہا ھے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی شہداء کے مشن کو جاری رکھے گا اس دوران دریں اثنا ء اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ نے کہاکہ 29 نومبر 2025 کو شہید ولید بلوچ کے چھلم کے موقع پر صبح دس بجے بزرگ سیاسی رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ کے رہائش گاہ چتکان میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید ولید بلوچ کے چھلم کے موقع پر ایک عظیم الشان تعزیعتی ریفرنس منعقد کیا جارہا ہے جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صوبائی وضلعی رہنماء شرکت کرینگے نیشنل پارٹی ضلع بھر کے تمام سیاسی سماجی سول سوسائٹی انجمن تاجران جمعیت علماء اسلام بی این پی مینگل پیپلز پارٹی مسلم لیگ بی این پی عوامی تحریک انصاف جماعت اسلامی حق دو تحریک بارڈر سے منسلک یونین استاتذہ تنظیم مزدور یونین سے گزارش ہے کہ وہ تعزیعتی ریفرنس میں شرکت کرکے شہید ولید بلوچ کو خراج تحسین پیش کرکے قاتلوں کو پیغام دے کہ پنجگور کے عوام متحدہ اور یکجہاء ہیں وہ کسی بھی صورت اپنے منفی سازشوں سے مرعوب نہیں ہونگے اور اپنے فرزندوں کی حفاظت عوامی طاقت سے مقابلہ کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں