محکمہ جنگلات وائلڈ لائف کی کامیاب کاروائی تیتر کا شکار ناکام بناکر شکار میں استعمال ہونے والا سامان اور پرندے قبضے لیے٬شکار میں کے لیے استعمال ہونے والے تیتروں کو آذاد فزا میں چھوڑا گیا‎

سبی(رپورٹر)محکمہ جنگلات وائلڈ لائف کی کامیاب کاروائی تیتر کا شکار ناکام بناکر شکار میں استعمال ہونے والا سامان اور پرندے قبضے لیے٬شکار میں کے لیے استعمال ہونے والے تیتروں کو آذاد فزا میں چھوڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی کامیاب کاروائی سیکریٹری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات فتح محمد بھنگر٬چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف شریف الدین بلوچ٬اور ناظم جنگلات سبی مہر زاہد رند کے خصوصی ہدایات پر اے سی وائلڈ لائف شاہنوز سیلاچی کی سربراہی میں فارسٹر فیلڈ آفیسر وڈیرہ ظریف خان ڈومکی٬ڈپٹی رینجر وائلڈ لائف عبدالحمیدخجک٬گیم واچر نصیب اللہ گشکوری٬ملوک خان٬عبدالغفار٬رحمن رضا٬محمد عباس کے ہمراہ نیشنل ہائی وے 65 ناڑی پل کے قریب چھاپہ مار کر تیتر کا شکار ناکام بنادیا دوران چھاپہ شکاری موقع کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگۓ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے اہلکاروں نے تیتر کا شکار ناکام بناکر شکار میں استعمال ہونے والے سامان اور تیتر قبضے میں لے لیے بعد ازاں اے سی والڈ لائف شاہنواز سیلاچی نے شکار میں استعمال ہونے والے تیتر کو قریبی جنگل میں آذاد کردیا دوران میڈیا اے سی شاہنواز سیلاچی نے بتایا کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے ہر طرح کے پرندوں کا شکار ممنوعہ ہے آذاد پرندوں کی حفاظت کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروۓ کار لاۓ جارہے ہیں آذاد قیمتی اور نایاب پرندوں کے شکاریوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاۓ گی انہوں نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ محکمہ کی جانب سے ہرطرح کے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد ہے کوئی بھی شہری پرندوں کے شکار میں پکڑا گیا تو اسکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی لہذا شہری آذاد پرندوں کو قید کرنے اور انکا شکار کرنے سے گریز کریں اور محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سے اپنے تعاون کو یقینی بنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں