کوئٹہ(این این آئی)سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر بلوچستان ظفر بلیدی نے کہا ہے کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر خاندانی منصوبہ بندی کرنے والے جوڑوں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایارہا ہے کیونکہ ماں اور بچے کی صحت کیلئے بچے کی پیدائش میں وقفہ ضروری ہے،محکمہ پاپولیشن کے ساتھ کام کرنے والے اسٹیک ہولڈز کو چاہئے کہ وہ تمام ڈیٹا کی مکمل بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ تمام سامان کاریکارڈ رکھا جاسکے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو مقامی ہوٹل میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر بلوچستان اور یو این ایف پی اے کے زیراہتمام ایف پی 2023ورکنگ گروپ کے ٹیکنیکل مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ورکشاپ سے یواین ایف پی اے کی ڈاکٹر سعدیہ عطاء، پی پی ایچ آئی کے چیف ایگزیکٹو ایم بی راجہ دریجو،پی ڈبلیو ڈی کی ڈاکٹر امبرین مینگل،ڈائریکٹرایڈمن عبدالستار بلوچ، عبدالستار شاہوانی،ولی محمد بڑیچ،محمد انور،داود خان،جمعہ خان کاکڑ،احمد سومرو،ڈاکٹر ثمینہ بگٹی،ہارون کاسی،محمد انورریکی،بلال بلوچ،حبیبہ اوردیگر نے بھی خطاب کیاظفر بلیدی، ایم بی راجہ دریجو، ڈاکٹر سعدیہ عطاء نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ورکنگ گروپ بنائیں جو تمام چیزوں کودیکھیں اورانکا فالو اپ بھی لیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے ساتھ کام کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈزر کو چاہئے کہ وہ اپنی ڈیمانڈبروقت محکمہ کو دیں تاکہ انہیں جو سامان چاہئے اسکی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ یو این ایف پی اے کا شکریہ اد اکرتے ہیں کہ وہ ملازمین کو ٹریننگ دے رہے ہیں جس سے محکمہ کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈ بروقت ڈیٹا اور کلائنٹ کو فراہم کئے جانے والے سامان کی مکمل فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ تمام ریکارڈ کو محفوظ کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

