ڈیرہ مراد جمالی،چوری ڈکیتی کی وارداتین تھم نہ سکیں

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں چوری ڈکیتی کی وارداتین تھم نہ سکیں ڈیرہ مراد جمالی میں نا معلوم مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمالی بناکر سونا تین بندوقین لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے واقعے کے بعد شہریوں میں سخت خوف وحراس پھیل گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کلرک کالونی میں گزشتہ شب سات مسلح ڈاکو عبداللہ عمرانی کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمالی بناکر ایک تولہ سونا تین عدد قمیتی بندوقین لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں