حکومت کا سکولوں میں پنجابی زبان کو فروغ دینے کا فیصلہ

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں پنجابی زبان کی بول چال اور ادب کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام نے سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو طلبہ کے لیے مقامی زبان کی سرگرمیاں منعقد کرنے اور طلبہ کی پنجابی یا مقامی زبان میں گفتگو کی ویڈیوز بنانے کی ہدایت دی ہے۔حکام نے کہا ہے کہ تمام ویڈیوز سرکاری سی ای اوز گروپ میں شیئر کی جائیں اور سکول سربراہان سے عملدرآمد کی رپورٹ طلب کی جائے۔علاوہ ازیں، جنوبی اور شمالی پنجاب کے سکولوں میں سرائیکی اور پوٹھوہاری زبانوں کے فروغ پر بھی زور دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں