پنجگور: آئی جی ایف سی ساؤتھ کا شہید ولید صالح بلوچ کے اہل خانہ سے تعزیت

پنجگور(رپورٹر) آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ کے صاحبزادے اور رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ و ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک صالح بلوچ کے بھائی شہید ولید صالح بلوچ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

میجر جنرل بلال سرفراز نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ان کے ہمراہ کمانڈینڈیٹ پنجگور ظفر صاحب بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں