کیچ(رپورٹر) اعلامیہ:نیشنل پارٹی کیچ کے زیرِ اہتمام بلوچ دانشور، بی ایس او کے سابق چیئرمین اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مرحوم ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی چوتھی برسی کے سلسلے میں ایک تعزیتی ریفرنس کل مورخہ 26 نومبر 2025، بروز بدھ، دوپہر 12:00 بجے نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی سیکریٹریٹ تربت میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
تعزیتی ریفرنس میں مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، کہدہ اکرم دشتی اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے تمام قائدین و کارکنان بروقت پہنچ کر اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔
نشر و اشاعت
نیشنل پارٹی کیچ۔

