نیشنل پارٹی کا سریاب ٹاؤن امیدواروں کو ٹکٹ جاری، میر کیبر محمد شہی کا شفاف بلدیاتی عمل پر زور

کوئٹہ(رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کیبر محمد شہی صوبای کسان سیکریڑی حاجی ملک فاروق شاہوانی ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزی ضلعی جنرل سیکٹریری جنرل ریاض زہری ودیگر رہنماوں نے نیشنل پارٹی سریاب کے آفس میں پارٹی سریاب ٹاون کے نامزد امیدوارں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ پارٹی ملک میں جمہوری عمل اور عوامی نمائندگی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سریاب سمیت کوہٹہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی اپنی آئینی و جمہوری ذمہ داریوں کے مطابق انتظامی اور تنظیمی امور کی تیاری پر توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے فوری اور مقامی سطح پر حل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے نیشنل پارٹی اس پورے عمل کو شفاف، منظم اور قانون کے مطابق دیکھنے کی خواہش رکھتی ہے۔
میر کیبر محمد شہی نے کہا کہ پارٹی ملک میں بہتر گورننس، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی شمولیت کو اپنی بنیادی ترجیحات قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن تنظیمی ڈسپلن اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ مقامی سطح پر موجود مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے بہتر حکمتِ عملی ترتیب دی جا سکے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے تمام فیصلوں میں قومی مفاد، شفافیت اور ذمہ دارانہ سیاسی کردار کو فوقیت دیتی رہے گی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی سریاب کے رہنماوں نصراللّٰه شاہوانی چہرمین اسلم بلوچ ملک سیف شاہوانی ملک منظور شاہوانی رحمت محمدحسنی آغامحمد شاہ محمداعیظم کرد ملک فاروق شاہوانی عبدالقدوس نیچاری ٹکری نثار شاہوانی دواد جمالدینی ملک نجم الدین شاہوانی اداغلام رسول شاہوانی نواز بنگلزی عبدالنبی زہری سمیت دیگر رنماوں وکارکنوں کی کیثر تعداد میں موجودتھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں