وزیر اعلی بلوچستان کے خصوصی احکامات پر صوبے بھر کی سبی ڈویژن میں بھی سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا‎

سبی(رپورٹر)وزیر اعلی بلوچستان کے خصوصی احکامات پر صوبے بھر کی سبی ڈویژن میں بھی سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز والی بال ربن کاٹ کر ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر)الیاس کبزئی نے کیا ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شہر یارک کرنل زبیر اور کرنل عبدالنعمان٬سپریڈنٹ اکاؤنٹ برانچ عبدالصمد بنگلزئی٬سپریڈنٹ لیویز برانچ حیدر رند پی ایس ڈی سی فہیم احمد قریشی بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی نے شارٹ مارکر والی بال اور کک مار کر فٹبال کا کھیل شروع کرایا دوران گراؤنڈ آمد پر میر شہباز خان باروزئی ودیگر سپورٹس کمیٹی کی جانب سے مہمانوں کا استقبال کیاگیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور بینڈ کے دستے نے سلامی دی قومی ترانہ بجایا گیا اور باقائدہ کھیلوں کا آغاز کردیا گیا سپورٹس فیسٹیول میں سبی ڈویژن سے زیارت٬ڈیرہ بگٹی٬کوہلو ودیگر شہروں سے مختلف کھیلوں کی ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں دوران اسپورٹس فیسٹیول ڈپٹی کمشنر سبی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہاہے کہ ہمیں کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت بلوچستان محکمہ کھیل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے نوجوانوں کے لیے فیسٹیول کا انعقاد کیاہے محکمہ کھیل کی جانب سے مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کےلیے مکمل کٹس اور سہولیات فراہم کی ہیں شہری اور کھلاڑی سپورٹس فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں