کوئٹہ(این این آئی)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی نے غیر معیاری،ناقص کام اور فرائض میں غفلت برتنے پر اسسٹنٹ انجینئرکو فوری طور پرمعطل کردیا۔جمعرات کوایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی نے کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں کادورہ کیااس دوران انہوں نے غیرمعیاری اور ناقص کام اور فرائض میں غفلت برتنے پرمتعلقہ اسسٹنٹ انجینئر کو فوری طور پر معطل کردیا انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اوربروقت تکمیل ہر افسر کی اولین ذمہ داری ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا ناقص کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ معطل اسسٹنٹ انجینئرکے خلاف تفصیلی انکوائری کی جائے گی اورتحقیقات مکمل ہونے کے بعد سفارشات پیش کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکموں کے عملدرآمد میں شفافیت اور معیار پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے اور کسی بھی خلاف ورزی و غفلت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ شہری خدمات کی فراہمی اور شہری ترقی کی استعداد بڑھانے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور حکومت و میٹروپولیٹن انتظامیہ عوامی مفاد کے ہر منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

