وڈھ(این این آئی)اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزارزئی نے جمعرات کو وڈھ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور روڈ کی تعمیراتی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔ اے سی وڈھ نے دونوں منصوبوں روڈ اور سیوریج کے معیار، استعمال شدہ مواد میٹریل اور تعمیراتی کام کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا۔ دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزارزئی نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح معیاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کروانا ہے۔ روڈ اور سیوریج جیسے بنیادی منصوبے شہریوں کی سہولت کے لیئے انتہائی اہم ہیں اور الحمدللہ دونوں منصوبے معیار کے تمام تقاضوں پر پورا اتر رہے ہیں۔دورے میں کنٹریکٹر انجینئر نور الحق گزگی مینگل، کنٹریکٹنگ کمپنی کے نمائندے اور کنسلٹنٹ انجینئر دھنی بخش بھی موجود تھے۔ دریں اثنا کنٹریکٹر انجینئر نور الحق گزگی مینگل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار اور اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزارزئی کی ذاتی دلچسپی اور ہدایات کی روشنی میں وڈھ میں روڈ اور سیوریج منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا گیا اور قلیل ترین مدت میں یہ منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وڈھ شہر کا سیوریج سسٹم مکمل ہو چکا ہے جبکہ روڈ کی تعمیر 90 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ انجینئر نور الحق گزگی مینگل کی کارکردگی ہمیشہ اعلیٰ رہی ہے۔ وہ معیاری تعمیرات کے حوالے سے علاقے میں معروف ہیں اور ماضی میں بھی متعدد ڈیمز، بڑی شاہراہیں اور اہم پراجیکٹس کو نہ صرف معیاری انداز میں بلکہ مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

