پنجگور(رپورٹر) ایگل کلب سندے سر اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کو ایم پی اے پنجگور میر رحمت صالح بلوچ کے خصوصی فنڈز سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں پر لگاتار کام ہورہا ہے، جس کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
مقامی اسپورٹس حلقوں کا کہنا ہے کہ میر رحمت صالح بلوچ کی اسپورٹس سے وابستگی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی قابلِ تعریف ہے۔ ان کے تعاون سے نہ صرف کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آرہی ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں۔

