بسیمہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر عبدالخالق بلوچ اور عبدالرسول بلوچ نے بینک منیجر نیشنل بینک بسیمہ برانچ نصیر آحمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بینک منیجر نے میر عبدالخالق بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میر صاحب بسیمہ کے عوام و ملازمین تمام مکتبہ فکر کے لوگ ہر وقت اپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ہمیں بسیمہ میں بینک کی سہولیات میر عبدالخالق بلوچ کے کوشش سے حاصل ہوئے ہیں بینک کو فعال بنانے میں بسیمہ کےعوام و ملازمین و کاروباری حضرات زمیندار و دوکاندار تمام طبقہ فکر کے لوگوں کا کامیابی میں اہم کردار ہیں۔
اس موقع پر میر عبدالخالق بلوچ نے بینک منیجر سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینک میں اے ٹی ایم سسٹم کا بحالی اور تمام لوگوں و مسافروں کو مزید سہولیات کی فراہمی حاصل ہو جائے بہتر ہوگا۔ بینک منیجر نصیر آحمد نے کہا بینک میں مزید اضافہ تعمیرات چاردیواری کا کام جاری ہیں انشاءاللہ جلد ممکن ہوگا۔

