کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی سے گزشتہ روز ان کے دفتر میں مختلف وفود نے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی وزیر نے مختلف علاقائی و سیاسی امور خصوصا پیر کے روز ایگزیکٹو کمیٹی برائے نیشنل اکنامک کونسل (ECNEC) کے منعقدہ اجلاس کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور ممبر ایکنک نہ صرف بلوچستان کی جاندار نمائندگی کر رہے ہیں بلکہ ملکی سطح پر نئے اور جاری منصوبوں پر بھی انہیں اعتماد میں لیا جاتا ہے، میر محمد صادق عمرانی نے اس ضمن میں مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایکنک کے اجلاس میں بلوچستان سے متعلقہ نئے وجاری منصوبوں کی منظوری سمیت دیگر امور پر نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ و ترقیات احسن اقبال و دیگر ممبران نے ہمیشہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مثبت رائے کے ساتھ تمام منصوبوں کی منظوری دی ہے، انہوں نے کہا کہ پیر کے روز ایکنک کے اجلاس میں بلوچستان کے تین اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی جس میں بلوچستان واٹر ریسورس ڈیویلپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ (BWRDSP) کے زیر انتظام اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے محکمہ آبپاشی کے اس اہم منصوبہ پر بلوچستان کے دو دریاؤں کے حوض ژوب اور حوض مولا پر کام کیا جا رہا ہے، حوض ژوب میں مسلم باغ قلعہ، سیف اللہ اورژوب جب کہ دریائے مولا پر خضدار، جھل مگسی اور قلات کا ایک حصہ شامل ہے، ان علاقوں میں ان منصوبوں کا مقصد آبی وسائل سے زرعی آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ژوب اور مولا دریا حوضوں کے موجودہ نئے کمانڈ علاقوں میں زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ اجلاس میں روڈ سیکٹر کے مزید دو اور منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی جس میں زیارت موڑ، کچ، ہرنائی 109،882 کلومیٹر اور ہرنائی سنجاوی 55،834 کلومیٹر سڑک نظر ثانی شدہ منصوبے کی منظوری دی گئی جبکہ چیداگی (ایران) سرحد سے پنجگور 110 کلومیٹر سڑک کی منظوری پیر کے روز اجلاس میں دی گئی، صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں مواصلات کے بہتر نظام اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے عوام کو بہترین سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ نئی سڑکوں سے زرائع آمد و رفت کی موقعوں میں بھی اضافہ ہوگا، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ ان اہم سڑکوں کی تعمیر سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سمیت دیگر امور میں بھی بہتری کی امکانات میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

