کوئٹہ(این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سید جہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پولیس فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں ڈی آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی کوششوں کی بدولت صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے اورکوئٹہ میں چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سیدجہانگیرشاہ نے کہا کہ بلوچستان ایک حساس صوبہ ہے جہاں دہشت گردی کے واقعات میں ابتک سینکڑوں افراد نے جام شہادت نوش کیا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بلوچستان پولیس فرنٹ لائن پر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے اور خاص کرکوئٹہ میں چوری اورڈکیتی کے واقعات میں اضافے کے بعد ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس عمران شوکت اورڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جس کے بعد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی جس سے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے اور عوام میں تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی مشاورت سے صوبے میں امن و امان کیلئے اقدامات کریں کیونکہ دونوں شخصیات صوبے کے عوام کودہشت گردی اور جرائم سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے آئی جی پولیس سے اپیل کی کہ ڈی آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو مدنظررکھتے ہوئے انہیں ترقی دی جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

