ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے نا معلوم مسلح افراد نے پانچ افراد کو اغواء کر لیا۔لیویز کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے لیویز تھانہ کولی کی حدود سے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر پانچ افراد ظفر اللہ،ڈودو خان،تھنگی خان،بھٹو خان اور جہاں علی بگٹی کو اغواء کرکے نا معلوم مقام کی طرف فرار ہوئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے مغویوں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

