پنجگور(این این آئی) ڈپٹی کمشنر پنجگور کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر ذرکون نے کی۔ اجلاس میں ایم پی اے پنجگور رحمت صالح بلوچ، ایس ایس پی پنجگوردوست محمد بگٹی، اسسٹنٹ کمشنر پنجگور افتخار ظہیر، اسسٹنٹ کمشنر گوارگو آغا ظفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پنجگور عطاء اسد سمیت مختلف لائن ڈپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس کا بنیادی مقصد ضلع پنجگور کے مختلف محکموں کی کارکردگی، کارگزاری، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر تعلیم، صحت، زراعت، تعمیرات، اور دیگر لائن ڈپارٹمنٹس نے اپنی اپنی کارکردگی سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیں ایم پی اے رحمت صالح بلوچ نے ضلع میں جاری مسائل، چیلنجز اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ ضلع پنجگور ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، اور ہر محکمہ پوری ایمانداری، دیانت اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے۔ڈپٹی کمشنر عبدالکبیر ذرکون نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تعلیم کے شعبے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس اپنایا جائے گا۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، جاری منصوبوں جیسے سڑکوں کی تعمیر، بلڈنگز، اور دیگر ترقیاتی اسکیموں کو معیار اور وقت کے مطابق مکمل کریں اس موقع پرایس ایس پی پنجگور دوست محمد بگٹی نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ایم پی اے رحمت صالح بلوچ نے امن و امان کی بہتری پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ دوست محمد بگٹی کی تعیناتی کے بعد ضلع میں امن و استحکام میں نمایاں بہتری آئی ہے اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ تمام محکمے ضلع پنجگور کی بہتری، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

